ads1

Ads Area

کالا جادو اور اس کی علامات -jadu or uska ilaaj

کالا جادو اور اس کی علامات
امام ابو حنیفہ کی نظر میں جادوگر مرتد سے بھی بڑا مجرم ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتد کا جرم صرف اسکی ذات تک محدود رہتا ہے لیکن جادوگر کی وجہ سے پورامعاشرہ فساد کی لپیٹ میں آ جاتا ہے.
جادو کا اتنا بڑا گناہ اسی لئے ہے کہ اس میں براہَ راست شیطان (ابلیس) اور اس کی اولاد سے مدد مانگی جاتی ہے.جو منتر پڑھے جاتے ہیں ان میں اللہ اور اسکے رسول کا انکار اور ان کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے پھر ابلیس یا اسکی اولاد کو معبود یا مددگار مان کر ان سے مدد مانگی جاتی ہے.سخت ترین جادو میں تو نعوذ باللہ قراآن پاک کو الٹا لکھا یا پڑھا جاتا ہے یا حرام اور غلیظ سیاہی سے لکھا جاتا ہے. بعض اوقات جادوگر قرآن پاک کو چھوتے سائز میں بنوا کر اسے جوتیوں میں پہن لیتا ہے پھر بیت الخلاء جا کر مشرکیہ منتر پڑھتا ہے جس سے شیاطین بہت خوش ہوتے ہیں اور اس جادوگر کے تابع بہت سی شیطانی بلائیں کر دی جاتی ہیں جو اس جادوگر کے کام آتی ہیں.
آجکل تو ہر تکلیف اور پریشانی کا ذمہ دار جادو کو قرار دے دیا جاتا ہے. کسی کے رشتے نہیں آتے وہ سمجھتا ہے جادو ہو گیا ہے.کوئی بد پرہیزی یا موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بیمار ہوا ہے توسمجھتا ہے کسی نے جادو کر دیا، کسی کی سستی اور نا اہلی کی وجہ سے دوکان نہیں چلتی سمجھتا ہے کسی نے جادو کے ذریعے بندش کرا دی ہوگی. الغرض ہر پرییشانی کا ذمہ دار جادو کوقرار دیا جاتا ہے اور یوں لگتا ہے جیسے ہمارے الٹے کام بھی جادو کی نظر ہوئے ہیں جب کہ حقیقت ہماری اپنی سستی اور کاہلی ہوتی ہے .

یہ جاننے کے لئے جادو ہوا ہے اس کی مخصوص علامات دیکھنا ضروری ہونگی. اگر ان علامات میں سے 70 فیصد کسی شخص میں ظاہر ہوں تو اسے اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ اس پر کالا جادو کر دیا
گیا ہے.بصورتِ دیگر یا تو جسمانی یا نفسیاتی مسءلہ ہوگا یا پھر نظرِ بد کے اثرات

علامات

آسانی کے لئے علامات کی دو اقسام کی ہیں.
  1:     عمومی علامات.
  2:     خصوصی علامات.

    عمومی علامات.

1)    جس شخص پرکالا جادو کیا گیا ہو اسے مخصوص خواب  آتے ہیں جن میں یہ چیزیں نمایاں ہوتی ہیں.
a)    خواب میں نجاست دیکھنا، اپنے جسم پر نجاست لگی ہوئی دیکھنا.
b)    خواب میں خود کو یہ کسی کو زنا کرتے دیکھنا.
c)    خواب میں ڈرنا، عجیب و غریب ڈراؤنے خؤاب دیکھنا.
d)    خواب میں کتا، مردہ یا بچھو دیکھنا.
e)    خواب میں کالی بھینس دیکھنا، یا بھینس کو نہاتے دیکھنا.

2)     بہت بدبو والی ریح خارج کرنا.
3)     بے سکونی محسوس کرنا
4)     سب کچھ ہونے کے باوجود خوش نہ ہونا.
5)     دل میں گھبراہٹ اور عجیب طرح کا ڈر اور خوف محسوس ہونا.
6)     اپنے آپ سے نفرت محسوس کرنا.
7)     آزان سن کر چڑچڑاہونا، آزان کی آواز سے اکتاہٹ، بے چینی یا نفرت ہونا اور آرزو کرنا کہ آزان جلد سے جلد ختم ہو.
8)      قرآن پرھنے یا سننے سے جسم میں درد یا کسی قسم کی تکلیف محسوس کرنا.
9)      جسم میں کیڑا کاٹنا، جب غور کرو تو کچھ نہ ہو.
10)    دوائیوں کا اثر نہ ہونا، یا کبھی دوائی شروع میں اثر کرتی ہے بعد مہیں نہیں کرتی.
11)    ہر کام میں جلدی جلدی کرنا، کوئی بھی کام کرنا تو آرزو اور کوشش ہونا کہ فوراً ہو جائے . ذرا سی دیر ہو جائے تو جسم مین ایک عجیب سی بے چینی شروع ہو جاتی ہے اور انتظار نہیں ہو پاتا.

خصوصی علامات

1) بیماریاں
             عموماً کالے جادوں میں درج ذیل بیماریاں ہوتی ہیں. یہ بالکل ضروری نہیں کہ جب بھی یہ بیماریاں ہوں تو جادو ہی ہوگا بلکہ جادو کے لئے پہلے مندرجہ بالا عمومی علامات کا ہونا ضروری ہے.    1)     سرمیں درد رہنا.
2)    کمر اور گردوں میں درد رہنا.
3)‌    پیروں میں درد رہنا .
4)    پورے جسم میں درد رہنا.
5)    آنکھیں جلنا اور لال رہنا
6)    رفعِ حاجب کا بار بار ہونا.
7)     فضلہ میں بہت تیز بو کا ہونا.
8)    پیٹ کا کھایا پیا غایب ہو جانا یعنی جو کچھ کھایا ہووہ آدھے یا ایک گھنٹے بعد ہضم سا ہو جانا اور پھر بھوک لگنا، بار بار بھوک لگنا
9)      پیٹ میں درد، معدے میں درد اور متلی کی سی کیفیت.
10)    دل کی دھرکن تیز ہونا، سینے میں درد یا جلن رہنا.
11)    جسم پر سرخ دانہ نکل آنا، منہ اور سر پر دانے نکلنا
12)    مرد کو اکثر احتلام ہونا.
13)‌    جسم کی رگیں کھنچنا.
11)    چکر آنام آنکھوں کے آگے اندھیرا آ جانا.
12)    نزلہ اور چھینکیں بہت ذیادہ ہونا، بعض اوقات چھینک مارتے ہوئے عجیب سی بدبو محسوس ہونا جیسے کوئی سڑا ہوا نزلہ باہر نکلا ہو.

متفرق علامات

1)     جنسی خواہش میں ذیادتی محسوس ہونا.
2)     جسم میں آگ سی محسوس ہونا
3)     جسم کا گرم رہنا ناک منہ سے گرم ہوا کا نکلنا
4)     جسم میں سوئیاں سی چبھنا.
5)     منہ کالا ہو جانا، جادو جتنا سخت ہوبا منہ اتنا ہی کالا اور بھیانک ہو جائے گا.
6)  




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area