Engeer Mirza Muhammad Ali arrested in Pakistan
کیا صرف مرزا انجینئر ہی غلط ہے؟
1۔ اس وقت دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث جماعتیں مرزا انجینئر صاحب کو ”ویڈیو کلپ“ بنا بنا کر مقابلے کی دعوت دے رہی ہیں کیوں؟ کیا مرزا انجینئر صاحب نے کوئی نئی سائنس ایجاد کی ہے؟ ہر گز نہیں بلکہ اس کی طرح کے لاکھوں ہوں گے جن کی صلاحیت کو ہم نے غلط راہ پر لگا دیاجیسے بہت سے قابل پاکستانی ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسروغیرہ جو بیرون ممالک اپنی صلاحیت لگاتے ہیں، پیسہ کماتے ہیں، گھر بناتے ہیں، فخر کرتے ہیں لیکن وہ دین نہیں کماتے ان کو ہم ”گمراہ“ نہیں کہتے۔عام عوام کو عقائد اہلسنت نہیں سکھاتے، مسجد کے امام کسی کو ”امامت“ نہیں سکھاتے۔الا ماشاء اللہ
2۔ اہلسنت حضورﷺ،صحابہ کرام، بنو امیہ اور بنو عباس سے ہوتے ہوئے، 625سالہ سلطنت عثمانیہ کے حجاز مُلک میں داخل ہو کر خانہ کعبہ میں ”چار مصلے“ رکھ کر ساری دنیا کی حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی عوام کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔متفقہ طور پر عقائد اہلسنت گورنمنٹ سے منظور کروائے گئے۔
3۔ جناب احمد رضا خاں صاحب نے 1905میں ملک حجازکے 36 اہلسنت علماء کرام سے دیوبندی علماء کی چار عبارتوں پر کفر کا فتوی لگا کر ”اہلسنت“ سے نکال دیا لیکن بریلوی اہلسنت نے عوام کو یہ نہیں بتایا کہ اعمال (اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، پیری مریدی، عرس، ایصالِ ثواب، میلاد، جنازے کے بعد دعا وغیرہ) نہ کرنے پر کسی کو دیوبندی یا وہابی نہیں بنانا ورنہ تم بھی اہلسنت سے نکل جاؤ گے۔
4۔ اُس کے بعد 1924 میں سعودی عرب نے ملک حجاز کے چار مصلے والوں کو بدعتی و مشرک کہہ کرپوری دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔اسلئے سعودی عرب میں ”اہلسنت“ بین ہو گئے حالانکہ 70% وہاں اب بھی اہلسنت ہیں۔چار مصلے والے اہلسنت کمزور پڑ گئے، چار مصلوں کا نام لینا جُرم بن گیا، سب سے زیادہ علمی کام جناب احمد رضا خاں صاحب کا تھا، اسلئے فتاوی رضویہ اور کنزالایمان سعودی عرب کے ساتھ ساتھ تمام عرب ممالک میں بین ہو گیا۔
5۔ اہلحدیث حضرات (سلفی، توحیدی، محمدی، وہابی) سب کے سب سعودی عرب کے وہابی علماء کے ساتھ ہیں۔ دیوبندی حضرات نے بھی چار مصلے چھوڑے اور سعودی عرب کے وہابی علماء کا ساتھ دیا، اپنی کتابوں میں تبدیلیاں کیں، کبھی چار مصلوں کا نام نہیں لیا بلکہ سعودی عرب والے جیسے اہلسنت حنبلی ہیں، اسی طرح یہ اہلسنت حنفی ہیں۔ یہ تقیہ بازی اللہ کریم کے حضورکام نہیں آئے گی۔ امام کعبہ بھی پاکستان میں دیوبندی اور اہلحدیث حضرات کو امامت کرواتے ہیں۔کیوں؟
6۔ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ ایران نے بھی پاکستان میں اپنے قدم مضبوط کئے، مزارات پر قبضہ کیا، پیسہ لگایا گیا، گدی نشین رافضیت کی طرف مائل ہوئے۔ اہلحدیث اور دیوبندی حضرات نے اہلسنت کی تعلیم کبھی بیان نہیں کی بلکہ مزارات پرجو رافضیت ہو رہی ہے اُس کو بنیاد بنا کر ”چار مصلے“ والوں کی تعلیم کو بدعتی و مشرک بنایا۔ دیوبندی حضرات کے جناب پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب بتا دیں کہ پیری مریدی، دم درود کی شرائط کیا ہیں، یہ چار مصلے والوں کی طرح ہیں یا سعودی عرب کے وہابی علماء نے جائز قرار دی ہیں۔ اہلحدیث حضرات نے کبھی پیری مریدی اور دم درود پر دیوبندی کو برا بھلا نہیں کہا؟ اہلحدیث اور دیوبندی حضرات کو دعوت ہے کہ اہلسنت تعلیم فتاوی رضویہ سے بیان کریں شرطیہ طور پر بدعت و شرک ختم ہو جائے گا۔
7۔ بریلوی علماء کے عقائد و اعمال ”چار مصلوں“ والے ہیں۔ جناب طاہرالقادری صاحب نے دونوں مسالک (دیوبندی اور بریلوی) حضرات کو ملانے کی ناکام کوشش کی۔ اُس کے بعد جناب طاہرالقادری صاحب کی صلاحیتیں ”امام خمینی“ کے انقلاب پر آئیں تو اہلسنت بریلوی حضرات نے ان کو اہلسنت سے نکال دیا۔ جناب طاہرالقادری صاحب نے بھی کہا کہ تم لوگ اہلسنت سے نکال سکتے ہو مگر کسی کو اہلسنت میں ڈال نہیں سکتے۔ تکلیف تو ہوتی ہے مگر کیا کریں۔
8۔ اس کے بعد حنیف قریشی صاحب نے ”بنو امیہ“ کے خلاف تقاریر کیں، پیر گیلانی حضرات، شاہ صاحبان، چشتی، نقشبندی، قادری، اجمیری وغیرہ بھی رافضیت کی طرف مائل ہوئے۔سہروردی صاحب نے امام بارگاہوں میں جا کر میں تو پنجتن کا غلام ہوں پڑھ کر لاکھوں کمائے۔ اہلسنت ان کے خلاف جتنا مرضی محاذ بنا لے، اکیلی کچھ نہیں کر سکتی اور دیوبندی حضرات مسکرائیں کہ چلو ہمارا پیچھا چھوٹا اب آپس میں لڑ رہے ہیں حالانکہ سب کے سب کل قیامت والے دن ذمہ دار ہوں گے۔
9۔ مرزا انجینئر صاحب نے عوام کے دلوں میں اپنے انداز سے محبت ڈالی، کمزور اہلسنت کے ساتھ ساتھ دیوبندی اور اہلحدیث حضرات بھی میدان میں آ گئے۔ کیوں؟ سب اپنی اپنی پہچان کروائیں۔ کل کوئی مرزا جہلمی کو مار دے گا یا کچھ ہو گا تو پھر کہا جائے گا یہ مولوی لڑاتے ہیں۔
10۔ مرزا انجینئر،جناب طاہر القادری صاحب، حنیف قریشی صاحب، تمام گدی نشین، نعت خواں سہروردی صاحب اور سب جو تفضیلیت اور تفسیقیت کا جن پر الزام ہے، اُن سے نہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں سے گذارش ہے کہ ہم ان کو اہلسنت مان لیں گے، صرف دو چار کلپ میں ”رافضیت“ کی بے بنیاد کتابوں کا بھی بیان کر دیں کہ یہ مذہب بے بنیاد ہے۔ہم تو مرمٹے ادھر پیاسے سرکار ہم۔
11۔ اے ایمان والو پرہیز گار ہو جاؤ اور پھر سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔عوام سچوں کے ساتھ نہیں ہو سکتی کیونکہ سچوں کا ساتھ دینے کے لئے پہلے ایمان اور پھر متقی ہونے کی شرط ہے۔ اگر پاکستان کے تمام مسلمان چار مصلے والے اہلسنت کے متفقہ عقائد پر ہو جائیں تو سعودی عرب کی خارجیت اور ایران کی رافضیت ختم ہو جائے گی بلکہ سعودی عرب کے علماء کے تحفظات پیری مریدی اور مزارات پر دور کئے جا سکتے ہیں۔ دیوبندی اور بریلوی علماء سے عرض ہے کہ ہم مرنے کے قریب ہیں، آئیں اللہ کریم کے لئے سچ عوام کو بتائیں۔ کھلم کھلا ہی بتا دیں یا اپنی اپنی مساجد و مدارس میں ہی بتا دیں۔
12۔ اس پیج پر فضول، یاوہ گوئی، لڑائی، گالی گلوچ، لعنت ملامت والے سب کمنٹ صاف کر دئے جاتے ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ ساری جماعتیں ٹھیک ہیں تو سب جماعتیں اپنے اپنے مفتیان عظام سے صرف ایک فتوی لے آئیں کہ کیا ملک حجاز کے چار مصلے والے ”بدعتی و مشرک“ تھے۔ ہمیں چار مصلے بھی نہیں چاہئے لیکن ہمیں حضورﷺ کی امت میں اتحاد چاہئے۔ سب کو دعوت عام ہے اور سرعام ہے کہ حشر کے روز اب آپ سب نے اپنا اپنا جواب دینا ہے۔ ہماری کوئی جماعت نہیں ہے جو چار مصلے والے ”عقائداہلسنت“ پر ہے وہ مسلمان ہے۔
دُعا: یا اللہ پاکستان میں دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث کومُلک حجاز کے چار مصلے والے اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کے متفقہ عقائد پر اکٹھا فرما کر امت کو متحد کر دے۔ روزانہ پر کسی نہ کسی مسئلے پر پوسٹ لگائی جاتی ہے۔ہر پوسٹ کاپی یا شئیر کرنے کی اجازت ہے اور جس مسلمان (ما انا علیہ و اصحابی) /سُنّی کو سمجھ آئے وہ yes کا کمنٹ کرے ورنہ سوال پوچھ سکتا ہے۔